آئندہ عام انتخابات اسلامی تحریک کے شانہ بشانہ لڑیں گے، سید یوسف رضا گیلانی
| یہ اتحاد ملکی استحکام کے سلسلہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، علامہ عارف واحدی |
راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا کہ ہم اسلامی تحریک کو خراج
تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا اہم
فیصلہ کیا۔
اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان
آئندہ قومی انتخابات کے سلسلہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا باضابطہ
اعلان آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا
گیا۔ پریس کانفرنس میں دو سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ
پرویز اشرف کے علاوہ اسلامی تحریک پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی
سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر میثمی، سید سکندر عباس
گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلا رضا نے شرکت کی۔ پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز
پارٹی اور اسلامی تحریک آئندہ عام انتخابات ایک دوسرے کے شانہ بشانہ لڑیں
گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے
گی۔
برچسبها:
اسلامی تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اتح